گزرا سال اور دسمبر۔

دسمبر پھر سے لوٹ آیا ہر سال آتاہے ، اور تب پتا چلتا ہے ایک سال اور گزر گیا ،زندگی کی مدت کچھ اور کم ہو گئی ہے۔ بہت سی نادانیاں اس سال بھی کی ہوں گی۔ اور وقت نے کچھ پختگی بھی دے دی ہے سوچ کو، جینے کا کچھ ڈھنگ اور آگیا ہے۔ کچھ برداشت اور مل گئی ہے ۔ کچھ دنیا کے رنگ اور دیکھ لئے ہیں، اور بہتتتتت سی پیاری یادیں اس سال سے وابسطہ ہیں جو یہ لے کے چلا جائے گا کبھی نا لوٹ کر آنے لے لئے، پر وہ خوبصورت سی یادیں دل کے گلدان میں پھولوں کی طرح ہمیشہ تازہ رہیں گی۔ خوشبو دیں گی اور کبھی لبوں پہ مسکراہٹ بکھیر کر لمحوں کو خوبصوت کر دیا کریں گی اور کچھ ایسی بھی تلخ ہیں کہ جو دل دکھا بھی گیئں اور یہ سمجھا بھی کہ آئندہ ایسا نا ہو کبھی۔ اب نیا سال آنے والا ہے پر ڈر لگتا ہے کہ اگلا سال کیا دے گا؟ کیا چھین لے گا؟زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی وہ مثبت ہو گی یا منفی۔ ایک عزم لئے کہ اب کے پرانی غلطیوں کو نہیں دہرانا۔ اب کی بار کچھ نیا کرنا ہے۔ اب کی بار کچھ ایسا کرنا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں جب ضمیر کی عدالت لگے اور میں کٹہرے میں کھڑی ہوں، تو شرمندگی سے اپنی ہی نظروں میں نا گر جاؤں۔ ایسا کوئی گناہ نا ہو کہ جو ضمیر کی عدالت میں ناقابل معافی قرار دے دیا جائے۔ اور میں ایک اور سال کی مجرم بن جاؤں۔ کچھ ایسا نا ہو کہ کسی کا دل دکھے۔ کچھ ایسا نا ہو کہ کوئی روٹھ جائے۔ کچھ ایسا نا ہو کی غلطی کر کے تسلیم نا کروں۔ اپنی انا میں آ کر پتھر نا بن جاؤں۔ مجھ سے وابسطہ لوگوں کی امیدیں نا ٹوٹ جایں۔ اگلے سال جب دسمبر آئے تو دل کی حالت مطمئن ہو، ذہن پہ کوئی بوجھ نا ہو۔
مگر مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں نیا سال کو ئی ایسا زخم نا دے جو ساری عمر کا روگ بن جائےکوئی ایسی سزا نا دے جس کے آثار آخری سانس تک باقی رہیں۔
میں دعا کرتی ہوں، زندگی سب کے لئے آسان ہوجائے ، ہم سب کو آسانیاں دیں، سب ہم سے خوش رہیں۔ میں اب کے سال زندہ رہوں تو زندگی فخر کرے اور میں مر جاؤں تو لوگ یاد رکھیں۔




ایک خوبصورت سا گانا اس دسمبر کے لئے، اچھی یادوں کے نام، ان لوگوں کے نام جن سے میں نے بہتت کچھ سیکھا اور ان کے نام جنہوں نے میرا دل دکھایا

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Total Pageviews

Powered By Blogger

Contributors

Followers