سوال ہونا چاہتی ہوں ،
جواب ہونا چاہتی ہوں
خوشی و غم کے موت و زندگی کے
سبھی جذبوں سے آزاد ہونا چاہتی ہوں،
میں چاہتی ہوں خامشیوں کے سبھی سنگم
آسمان کی وسعتوں میں
محو پرواز ہونا چاہتی ہوں
پر ابھی تو بہت سفر باقی ہے ،
ابھی تو نغمگی کا ہوتا لازم ہے
ابھی تو قرب انسان واجب ہے
ابھی تو میں وفا اور استقامت کی خوبی تک نہیں پہنچی
ابھی تو فقیری عطا بھی نہیں ہوئی
ابھی تو قلندری کے رموز بھی نہاں ہیں
ابھی تو فکر و عمل سے دوری ہے ،
ابھی تو خیالات انتشار کا شکار ہیں
ابھی تو نوک خار پر کوئی صاحب حال
شبنم کی طرح رقص کرتا نہیں آیا
ابھی تو دل و نگاہ میں سمانا باقی ہے
ابھی تو وحدت کے آثار نمودار نہیں ہوئے
ابھی تو اس فیض کے قابل نہیں ہوں میں
ابھی تو یہ فیصلہ نصیب کی بابت ہوگا
از : ناعمہ عزیز 

12 comments:

rafimian نے لکھا ہے

اچھی نظم کہی ہے۔

Anonymous نے لکھا ہے

bahut piyari tehreer hay.behna ko to likhna bhi ata hay, main to samjha tha k bas kichi p he kar sakti hain.
Masha Allah

adeel munna نے لکھا ہے

بہت پیاری تحریر ہے۔ بہنا کو تو لکھنا بھی آتا ہے۔میں تو سمجھا تھا کہ بس کیچی پی ہی کر سکتی ہیں۔
ماشاء اللہ

ناعمہ عزیز نے لکھا ہے

شکریہ لالہ :) آپ کا حُسن نظر ہے ورنہ میرے تحریروں میں ابھی بہت کمیاں باقی ہیں۔

noureen tabassum نے لکھا ہے

بہت خوب ، سوچ کا سفر جاری رہے تو بہت سے سوالوں کے جواب خود بخود ملتے چلے جاتے ہیں

Mohsin Waqar Ali نے لکھا ہے

بہت خوب

ناعمہ عزیز نے لکھا ہے

آپ سب کے سراہنے کا بہت شکریہ :)

Anonymous نے لکھا ہے

واقعی بہت ہی خوبصورت تحریر ہے ۔۔۔

sabir khan نے لکھا ہے

واقعی بہت ہی خوبصورت تحریر ہے ۔۔۔

sayyed labeed نے لکھا ہے

ما شاء اللہ

sayyed labeed نے لکھا ہے

کمال اور جمال الفاظ کا اللہ کسی کسی کو ہی دیتا ہے اللہ نے آپکو دونوں سے نوازا ہے

sayyed labeed نے لکھا ہے

ناعمہ آپ بہت ہی پیارا لکھتی ہیں جو بھی لکھتی ہیں دل کو چھو لیتا ہے خوش رہیں سلامت رہیں

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Total Pageviews

Contributors

Followers