دلِ بے خبر ترے ہاتھ سے مرے سب قرار چلے گئے
وہ جو رنج و غم سے تھے آشنا ، وہی غم گسار چلے گئے
وہ جو چند ایک تھیں رونقیں، سبھی دم قدم سے انہی کے تھیں
مری زیست کے تھے جو رہنما ، مرے راز دار چلے گئے
مری زندگی میں تھے راہزن ، مری موت پر ہوئے نوحہ کن
مری ہر گھڑی کا جو ساتھ تھے ، وہی سوگوار چلے گئے
کسی جا تو دل کو سکون ہو ، سنبھل اے مرے دلِ ناتواں
وہ جو کوئے جان کا نور تھے ، کہیں چاند پار چلے گئے
یہی آرزو رہی عمر بھر کہ کبھی تو لوٹ کے آ سکیں
مجھے چھوڑ کر ، مجھے توڑ کر وہ جو بے شمار چلے گئے

از: ناعمہ عزیز
میری پہلی غزل جومیں نے آل پنجاب بین الکلیاتی مشاعرے میں پڑھنے کے لیے لکھی اور دوسرا انعام پایا ۔

4 comments:
یہی آرزو رہی عمر بھر کہ کبھی تو لوٹ کے آ سکیں
مجھے چھوڑ کر ، مجھے توڑ کر وہ جو بے شمار چلے گئے
بہت عمدہ ۔ ۔
اس بابت سنا تھا کہ آپ کو انعام ملا ۔ ۔ شاید اردو محفل میں
مبارک ہو ۔ ۔ بہت بہت
حوصلہ افزائی کےلیے ممنون ہوں بھیا بہت شکریہ :)
بہت خوب !
بہت خوب۔
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔